انٹرنیشنل
بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو بھارت میں داخلے سے روک دیا گیا

بنگلا دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر زاہد الرحمان کو بھارت میں داخلے سے کیوں روک دیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، سفارتی سطح پر پیشگی اطلاع کے باوجود بھارتی امیگریشن نے زاہد الرحمان کو داخلے کی اجازت نہیں دی، پیشگی منظوری کے باوجود پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے۔ بھارت کے اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد زاہد الرحمان کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق زاہدالرحمان نے بھارت میں داخل ہونے کے بجائے واپس بنگلادیش جانے کا فیصلہ کیا اورکولمبو کے راستے ڈھاکا واپس روانہ ہوگئے۔



