پاکستان

جی بی میں انتخابی تنازعات، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا

سکردو( کھوج نیوز) گلگت بلتستان (جی بی ) میں انتخابی تنازعات سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا ہے ، فیصلے میں کیا تحریر کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت راجہ شہباز کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق جی بی اے17 دیامر3 پر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی اور اس نشست پرپیپلز پارٹی کے محمد نسیم کی جیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جی بی اے18 دیامر 4 پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان کی جیت برقرار رہی جب کہ جی بی اے14 استور II میں بھی اعتراض مسترد کیا گیا اور (ن) لیگ کے رانا محمد فاروق کی کامیابی برقرار رکھی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے20 غذرII پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد (ن) لیگ کے عبدالجہان کی کامیابی برقرار رہی جب کہ جی بی اے19 غذر I میں بھی اعتراض مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ کی جیت برقرار رکھی گئی۔ اس کے علاوہ جی بی اے15 دیامر I میں اعتراض مسترد ہونے کے بعد آزاد امیدوار دلپذیر کی کامیابی برقرار رہی جب کہ جی بی اے5 نگرI میں بھی اعتراض مسترد کردیا گیا اور پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد کی جیت برقرار رکھی گئی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق جی بی اے16 دیامرII میں آزاد امیدوار امام مالک کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی گئی تاہم پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button