پاکستان

بجلی بلوں پر فکس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز، کیا جواب آیا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانے کے اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹر کامل علی آغاز نے بجلی بلوں پر فکس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دے دی جس پر کیا جواب آیا؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ بجلی بلوں پر فکس چارجز عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں، میرے اپنے لاجز کے یونٹس کی قیمت 6200 روپے ہے جس پر 6800 فکس چارجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج انکشاف ہوا ہے کہ 8500 کمانے والا غریب نہیں ہے۔ اس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے آپ اپنی بجلی کا کنکشن ختم کر دیں۔ کامل آغا نے کہا کہ جو بندہ 100یونٹس استعمال کر رہا ہے اسے 400 یونٹ کے پیسے دینے پڑرہے ہیں، کمیٹی فکس چارجز کو ظلم قرار دیتے ہوئے خاتمے کی سفارش کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button