نگرنگرسے
ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 3افراد قتل

مردان (کھوج نیوز) مردان کے علاقے خانہ کھنڈرے میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3افراد قتل ہو گئے ، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ مردان کے علاقے خانہ کھنڈرے میں پیش آیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور بہو شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اراضی کے تنازع پر پیش آیا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔



