پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا

اسلام آباد(کھوج نیوز ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی، اس ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ایرانی صدر نے تنازع کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت بڑھانے کی پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماوں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔



