آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی فیس وصول ہو گئی یا نہیں؟ امریکی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی فیس نہیں ہوگی ، کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصول نہیں کرسکتا: خلیجی ملکوں کے رہنمائوں سے میٹنگ کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو کا دعویٰ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی فیس وصول ہو گئی یا نہیں؟ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے سب کو واضح کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی فیس نہیں ہوگی ، کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصول نہیں کرسکتا۔ خلیجی ملکوں کے رہنماؤں سے میٹنگ کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ خلیج تعاون تنظیم کے ملکوں نے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس وصولی کی مخالفت کی ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت نہ ہونا معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی ، ایران کے ساتھ معاہدے میں خلیجی اتحادیوں کا تحفظ بھی شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا خلیجی ممالک نے اپنے کچھ سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے ، خلیجی ممالک سے ایران کی تعمیرِ نو کے فنڈ سے متعلق بات نہیں ہوئی۔ امریکی وزیرخارجہ نے خطے میں پراکسیز گروپ کو حاصل ایران کی حمایت کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ فوجی اڈے دینے سے انکار نے امریکا یورپ اتحاد کو کمزور کیا، ایران کا خطرہ امریکا سے زیادہ خود یورپ کو ہے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا ایران کے ساتھ معاہدہ کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔



