پاکستان

امریکا، ایران جنگ، آج پاکستان کو پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈار

امریکا اور ایران جنگ میں اللہ تعالی نے پاکستان سے کام لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یہ کام ہوا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن کے لیے انتھک کام کیا: اسحاق ڈار

لاہور(کھوج نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں اللہ تعالی نے پاکستان سے کام لیا اور آج دنیا پاکستان کو پیس میکر کے نام سے جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور ایران جنگ میں اللہ تعالی نے پاکستان سے کام لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یہ کام ہوا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن کے لیے انتھک کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ساری دنیا میں گونج رہاہے، آج دنیا پاکستان کو امن کے علمبردارکے نام سے جانتی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر حملے کی پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ایران کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے برادر اسلامی ملک پر حملے کی بھی سخت مذمت کی، اسلامی ممالک میں سے کسی اور ملک نے اس حملے کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر دوبارہ پٹری پر ڈالا، اب ہمیں معاشی قوت بننا ہے، وزیراعظم دن رات کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے خصوصی دعا کیا کریں، یہاں سے تیل بھی نکلے گا اور سونا بھی نکلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button