پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا وینزویلا میں زلزلوں سے ہونیوالی تباہی اور قیمتوں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت اور عوام، بالخصوص متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں: شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت اور عوام، بالخصوص متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مشکل اور کٹھن وقت میں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button