کھیل

فیفا ورلڈ کپ، پیرا گوئے کے اہم کھلاڑی کو معطل کیوں کیا گیا؟

المیرون اور مولدور کے درمیان بحث ہوئی جس پر پیراگوائے کے کھلاڑی المیرون نے اپنا منہ ڈھانپ لیا، فیفا کے نئے قوانین کے تحت کھلاڑیوں کو اس طرح منہ چھپانے کی اجازت نہیں ہے

امریکا (سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں ترکی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پیرا گوئے ٹیم کے کھلاڑی کو معطل کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے تفصیل آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پیراگوئے اور ترکیہ کے 19 جون والے میچ میں میگوئل کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا، فیفا کا کہنا ہے کہ میگوئل کو فیفا ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 14.1 بی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم کے مطابق معطلی پیراگوئے کے فیفا ورلڈکپ 2026 کے اگلے میچ میں نافذ ہوگی جبکہ معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔

میگوئل المیرون کو یہ سزا اس وقت دی گئی جب انہیں ترکیہ کے کھلاڑی میرٹ مولدور کے ساتھ تنازع کے دوران اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپنے پر ریڈ کارڈ ملا۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیراگوئے اور ترکی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا، جہاں پیراگوئے نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی تھی، میچ کے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں المیرون اور مولدور کے درمیان بحث ہوئی، جس دوران المیرون نے اپنا منہ ڈھانپ لیا۔ نئے قوانین کے تحت کھلاڑیوں کو اس طرح منہ چھپانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس سے یہ خدشہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے الفاظ کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button