کھیل

فیفا ورلڈکپ جیتنے پر میسی کے ساتھی کھلاڑیوں کو کتنے سونے کے آئی فون ملے ؟

میسی نے 35 سونے کے آئی فون پر ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے جو 5 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 630 پاکستانی روپے بنتے ہیں

بیونس آئرس (آن لائن )ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں فیفا ورلڈ کپ کی پوری ٹیم اور اسٹاف ممبران کو 35 سونے کے آئی فون تحفے میں دے دئیے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں اور اسٹاف عملے کے ہر رکن کو 24 کیرٹ سونے کے بنے فون تحفے میں دیے ہیں۔ان تمام آئی فون کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے، انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میسی نے 35 سونے کے آئی فون پر ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے جو 5 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 630 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ ہر فون پر کھلاڑی کا نام، نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو کندہ ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کچھ منفرد اور خاص کرنا چاہتے ہیں۔وہ کاروباری شخص بین لیونس کے ساتھ رابطے میں تھے اور میسی نے ان سے ملاقات کی اور دونوں نے مشاورت کے بعدآئی فون ڈیزائن کیا۔سونے کے آئی فون ڈیزائن کرنے والے کاروباری شخص اور آڈیزائن گولڈ کے سی ای او بین لیونس کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ فائنل کے چند ماہ بعد میسی نے ان سے رابطہ کیا تھا۔بین کا کہنا تھا کہ ‘میسی نے مجھ سے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کا جشن منانے کے لیے تمام کھلاڑیوں اور عملے کے لیے گھڑی جیسا معمولی تحفے کے بجائے خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں، تو میں نے آئی فون پر تمام کھلاڑیوں کے نام اور ٹی شرٹ نمبر لکھنے/کندہ کرنے کی تجویز دی اور میسی کو میرا مشورہ بہت پسند آیا۔

مارٹن گپٹل بھی شاہین شاہ آفریدی کے گن گانے لگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button