نگرنگرسے
کراچی میں اگلے 3روز کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی میں3 روز کے دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور اسی دوران رات اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں اگلے 3روز کا موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر کے شہر قائد میں بسنے والے شہریوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں3 روز کے دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور اسی دوران رات اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کی ساحلی پٹی پربھی مطلع جزوی ابرآلود، تیزہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ہے۔



