پاکستان

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کتنی ہوگی؟ علی پرویز ملک بول پڑے

وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ جتنی قیمت کم ہوگی فائدہ عوام کو ٹرانسفر کردیا جائے گا، خام تیل میں بہت زیادہ گراوٹ آئی ہے، خام تیل 70 ڈالر پر آگیا ہے، خام تیل کی قیمت گری ہے: علی پرویز ملک

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک بول پڑے ہیں اور عوام کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہناتھاکہ حکومت نہ توکسی شعبے کوترجیح دے رہی ہے اورنہ ہی کسی دوسرے پرغیرضروری بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے،صارفین تک کوئی بھی فائدہ پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس عہد کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹرکمی کی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے ایک اور بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ جتنی قیمت کم ہوگی فائدہ عوام کو ٹرانسفر کردیا جائے گا، خام تیل میں بہت زیادہ گراوٹ آئی ہے، خام تیل 70 ڈالر پر آگیا ہے، خام تیل کی قیمت گری ہے، وہ ریفائنری کیلئے ہوتا ہے، اسے استعمال نہیں کرسکتے۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ اس ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول کی پلیٹس قیمت 98.35 سے 91.68 ڈالرفی بیرل کے درمیان رہی، اس ہفتے عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 109.09 سے 104.79 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button