اکشے کمار نے فلم ”ویلکم ٹو ڈی جنگل” میں کیا کارنامہ سر انجام دیا؟
اکشے کمار نے فلم ''ویلکم ٹو دی جنگل''کا ایک گانا تیز بخار میں شوٹ کیا، بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کو اکشے کمار کے ساتھ فلم ''ویلکم ٹو دی جنگل'' میں گانا ''گھیس گھیس''کرنے کا موقع ملا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار نے آنے والی نئی فلم ”ویلکم ٹو ڈی جنگل” میں ایسا کیا کارنامہ سر انجام دیا کہ شوبز حلقوں میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اداکارہ اکشرا سنگھ نے ا نکشاف کیا ہے کہ اکشے کمار نے فلم ”ویلکم ٹو دی جنگل”کا ایک گانا تیز بخار میں شوٹ کیا۔ بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کو سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم ”ویلکم ٹو دی جنگل” میں گانا ”گھیس گھیس”کرنے کا موقع ملا۔ اکشرا کا کہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ اس گانے میں اکشے کمار کے مد مقابل نظر آئیں گی تو یہ واقعی ایک خواب پورا ہونے والا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ اکشے کمار کو شوٹنگ کے دوران 103-104ڈگری کا بخار تھا، میں مشاہدہ کرتی رہی اور محسوس کرتی رہی کہ وہ اپنے کام اور اپنے ہنر سے کتنا پیار کرتے ہیں، وہ بہت ذمہ داری اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔



