کھیل

ثنا میر قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنیوالوں پر برس پڑیں

صرف جنس کو لے کر زیادہ تنقید ہو رہی ہے، یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے: ثنا میر کا جواب

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان وویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر قومی وویمن ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں اور ان کو کھری کھری سنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے سوال کیا کہ کیا ہماری مردوں کی ٹیم ورلڈکپ نہیں ہاری، ان کے پرفارمنس اوپر نیچے نہیں ہوئیں ؟ آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ تندور پر روٹی اچھی لگاتا ہے اور انہیں وہی لگانی چاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ صرف جنس کو لے کر زیادہ تنقید ہو رہی ہے، یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے، جب تک اس مائنڈ سیٹ کو نہیں بدلیں گے ہم کہیں نہیں پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button