مریم نواز نے ایک بار پھر شہریوں اور طلباء کے دل جیت لیے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے شہریوں اور طلباء کے لئے بڑا اعلان کر کے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے ہیں، انہوں نے کیا اعلان کیا؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں مزید الیکٹرک بسیں، ای ٹیکسیاں، ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کے عوام کی خدمت کے لیے سڑکوں پر ہوں گی، پنجاب میں ناصرف الیکٹرک بسیں لائی جا رہی ہیں بلکہ ان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی قائم کی جا رہی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ طالبات کی ای بائیکس کی ڈان پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس وزیراعلی خود ادا کریں گی جبکہ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے اجلاس میں تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔



