کھیل

پی سی بی کے ڈیپارٹمنٹس نے سالانہ فیس پر اعتراض اٹھادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے ڈیپارٹمنٹس نے سالانہ فیس پر اعتراض اٹھادیا، ڈیپارٹمنٹس کے شدید تحفظات کے بعد معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا کہہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹس نے سالانہ فیس ڈیڑھ کروڑ روپے کرنے پراعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں لہٰذا فیس بڑھانا زیادتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ اخراجات کیسے کم کیے جا سکتے ہیں ، پھر فیس کامعاملہ دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کے شدید تحفظات کے بعد معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا کہہ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button