پاکستان

ترک صدر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم میاں شہباز شریف ترکیہ کے دورہ پر جائیں گے ، کن معاملات پر گفتگو ہو گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوان کی خصوصی دعوت پر ہفتے کے روز استنبول پہنچیں گے جہاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر اعلی سطح کے مذاکرات کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مشرقِ وسطی میں تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال، خطے میں امن کے امکانات اور عالمی سفارتی سرگرمیاں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

سفارتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، علاقائی روابط اور اسٹریٹجک تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما اس امر پر بھی غور کریں گے کہ گزشتہ برسوں میں قائم ہونے والی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دیتے ہوئے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک کیسے پہنچایا جائے۔

توقع ہے کہ دونوں رہنما غزہ، ایران، شام، مشرقِ وسطی کی مجموعی صورتحال، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی، توانائی کے تحفظ اور بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر ایردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ایک ایسے مرحلے پر بھی منعقد ہو رہی ہے جب آئندہ ہفتے انقرہ میں نیٹو کے اہم اجلاس اور یورپی و علاقائی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں مشرقِ وسطی کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button