انٹرنیشنل

یورپی ممالک میں قیامت برپا کر دینے والی گرمی، سینکڑوں افراد جاںبحق

سپین (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ممالک میں قیامت برپا کر دینے والی گرمی کی لہر جاری ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسپین میں جون کے مہینے میں شدید گرمی کے باعث ایک ہزار اٹھائیس افراد کی اموات ہوئیں، فرانس میں بھی ایک ہزار افراد شدید گرمی کے سبب چل بسے۔ حکام نے اسپین، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں آئندہ ہفتے ایک اور شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ظاہر کردیا، پرتگال میں بھی شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر دراصل آنے والے وقت کی ایک جھلک ہے، آئندہ برسوں کی گرمیاں اس سے بھی زیادہ سخت ہوں گی، انہوں نے یورپ کو گرمی سے بچا کے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button