پاکستان

احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ منظور

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء و وفاقی وزیر احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے جس کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے احسن اقبال کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور حکم دیا کہ مراد سعید، احسن اقبال کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ فیصلے کے مطابق احسن اقبال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مرادسعید کو 25لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے، مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر 70 ارب روپے کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، احسن اقبال پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی کمیشن کے الزامات ہتکِ عزت ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی کیاتھا، 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی شواہد کی روشنی میں حد سے زیادہ ہے، مراد سعید کے متنازع بیان سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار متاثر ہوا ہے، الزامات سے عام شہریوں میں احسن اقبال کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button