پاکستان

پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، حکومتی مشکلات میں اضافہ

پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز پیش کر دی۔ پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ جمعیت علما اسلام ف نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی، جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ احتجاج سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان مکمل اعتماد بحال ہونا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف قیادت کے درمیان آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button