شوبز

شیلندر سنگھ کا سلمان خان کے متعلق حیرت انگیز انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے بالی ووڈ کے مشہور و معروف سلمان خان عرف دبنگ خان کے متعلق حیرت انگیزانکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران ماضی کے قصوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک رات وہ سلمان خان سے ملنے ان کے گھر گئے تھے، سلمان کے منیجر ریشما شیٹی نے نشاندہی کی کہ سپر اسٹار کے بال گررہے ہیں، اس سلسلے میں، میں نے بالوں کے ممکنہ علاج کے حوالے سے معلومات شروع کردیں، اسی دوران ایک میٹنگ کے سلسلے میں سلمان سے ملنے گیا تو میں وہاں دیکھ کر حیران رہ گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی دوران ایک شخص طبی آلات لے کر کمرے میں داخل ہوا، دستانے پہنے اور بات چیت میں مداخلت کیے بغیر سلمان کے سر کی جلد میں انجکشن لگانا شروع کردیا، مجھے دیکھ کہ تجسس ہوا جس پر میں نے سلمان سے پوچھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، انہوں نے جواب دیا کہ بھائی، اسٹار بننے کی ایک قیمت چکانی پڑتی ہے، اس دوران بالوں کے علاج کا عمل جاری رہا اور وہ اس کے ساتھ ساتھ بریانی کھاتے رہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کی ایک منفرد عادت تھی کہ وہ آئینے میں دیکھتے ہوئے کھانا کھاتے تھے، ہم کچن میں بیٹھے ہوئے تھے اور وہ بریانی کھا رہے تھے، کچن میں ایک چھوٹی سی میز ہے جس کے سامنے آئینہ لگا ہوا ہے، اگرچہ آپ ان کے پاس بیٹھے ہوتے ہیں لیکن آئینے میں دیکھ کر باتیں کررہے ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button