انٹرنیشنل
طالبان پر نئے حملے، مزاحمتی گروپوں نے ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے علاقہ بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمت میں تیزی آگئی ہے اور طالبان پر نئے حملے کی ذمہ داری مزاحمتی گروپوں نے قبول کرلی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کو شمالی افغانستان میں مسلسل سکیورٹی چیلنج ہیں جب کہ بدخشاں مزاحمت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدخشاں میں طالبان کے خلاف گوریلا کارروائیوں میں اضافے سے طالبان رجیم کی رِٹ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مزاحمتی فورسز یفتل، زیبک، ارگو اور کشم میں طالبان کی چیک پوسٹوں، عسکری ٹھکانوں اور چوراہوں کو نشانہ بنا چکی ہیں۔ مزاحمتی فورسز نے 29 جولائی کو یفتل میں طالبان کے ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس دفتر پر قبضہ کرکے اسلحہ اور گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں تھیں۔



