سوشل ایشوز

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس کا بڑا سکینڈل منظر عاپر آگیا ہے ہے ، جرائم پیشہ افراد کو سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے اسلحہ لائسنس بنا کر مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ملزمان سرکاری ملازمین کے ساتھ ملی بھگت سے 80 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک میں سرکاری اسلحہ لائسنس گھر میں بنائے جارہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جعلی اسلحہ لائسنس میں محکمہ داخلہ لائسنس برانچ کے ایک اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، پرنٹر، سیاہی کی بوتل، 700 کارڈز اور دیگر اشیا بھی برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button