پاکستان

عمران خان کے اسپتال میں زیر علاج ہونیکی افواہوں میں کتنی سچائی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی افواہوں میں کتنی سچائی ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سب بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرعلاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پربانی پی ٹی آئی کے زیرعلاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتا ہوں لہٰذا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے صحت کے بارے بغیر تصدیق کوئی خبرنہ چلائیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ متعلقہ لوگوں سے تصدیق کی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو بھی آگاہ کیاہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی جیل میں ناحق بندہیں، ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button