انٹرنیشنل

امریکا کی ایران پر تازہ حملے کی منصوبہ بندی کا پردہ فاش

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا ایران پر تازہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس حوالے سے دو امریکی عہدیداروں نے پردہ فاش کر کے مشرقی وسطی میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ تازہ حملوں میں ایرانی توانائی انفرااسٹرکچرکونشانہ بنانیکا آپشن موجود ہے، امریکا کے ممکنہ حملوں میں اسرائیل کی شمولیت کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے جنگ کو وسعت دینے کے لیے آپشنز تیار کرلیے ہیں، تازہ آپشنز میں ایران کے میزائل تنصیبات پر دو ہفتوں تک شدید بمباری بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے متعددحملوں کی تیاری کرلی ہے، تازہ حملوں میں تہران کے جنوب میں پکیکس مانٹین کو بھی نشانہ بنایاجا سکتا ہے، گزشتہ چند دنوں میں ایران پرحملے کے لئے امریکی تیاریوں کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button