سوشل ایشوز

ایل این جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، غریبوں کیلئے بڑا دھچکا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اوگرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے نئے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کیلئے ایل این جی کی سیل پرائس میں 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت25.83 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 25.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کو جولائی میں ایل این جی کے 5 مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنا پڑے جس کے نتیجے میں جون کے مقابلے مین جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت فروخت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button