پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، امریکا ویزا فری؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزے حصول میں بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلئے 20 ہزار ڈالر کی مالی ضمانت سے استثنی مل گیا۔ امریکا نے اپنے 2025 ء کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کر دیا جس کے تحت وزیٹر ویزا کے حصول کے لیے بعض ممالک کے شہریوں پر 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کی قابل واپسی مالی ضمانت یعنی ویزا بانڈ جمع کرانے کی شرط مستقل طور پر نافذ کر دی ہے۔ میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش، نیپال اور افریقی ممالک سمیت 50 ممالک فہرست میں شامل ہیں، نئے قوانین کے تحت کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابل واپسی بانڈ کی حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے ۔ اس پروگرام میں شامل ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں، افغانستان، ایران، بھارت بھی شامل نہیں۔



