صحت

ڈپریشن کا شکار بنانے والی غذائیں کونسی ہیں؟طبی تحقیق آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپریشن کا شکار بنانے والی غذائیں کون سی ہیں؟ اس حوالے سے امریکا کی ہارورڈ میڈیکل سکول اور میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کی تحقیق میں سب بتا دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہارورڈ میڈیکل اسکول اور میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں خاص طور پر مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ خیال رہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور ڈائٹ سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔اس تحقیق میں درمیانی عمر کی 30 ہزار سے زائد ایسی خواتین کی غذائی عادات اور ذہنی صحت کا جائزہ لیا گیا، جو تحقیق کے آغاز میں ڈپریشن کی شکار نہیں تھیں۔ ان خواتین کی صحت کا جائزہ 2003 سے 2017 کے درمیان لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں اور مشروبات کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر، فالج، ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، مگر یہ بڑے پیمانے پر ہونے والی پہلی تحقیق ہے جس میں ان غذاؤں کو ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button