پاکستان

پولیس کی کارروائی، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنا دیا

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے جبکہ دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سوات کے علاقے جاروگوآبشار میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا جہاں 12 سے زائد دہشتگردوں نے گزشتہ رات چاتکیل پولیس پوسٹ پر حملہ کیا۔ ڈی پی او مشتاق احمد نے چاتکیل پوسٹ کے اہلکاروں کی بہادرانہ کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے جب کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button