دھرنے والی قوتیں اب دھرنا ختم کر دیں ورنہ…؟ ثناء اللہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں دھرنے دینے والی قوتیں اب دھرنا ختم کر دیں تو بہتر ہوگا ورنہ ………؟
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے والوں نے اب تک کوئی ثبوت نہیں دیے، توقع ہے پیپلز پارٹی والے آج الٹی گنتی کو سیدھا کردیں گے اور مسلم لیگ ن کو کامیابی پر مبارکباد دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی شروع ہو جائے گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دھرنے دینے والے آزاد کشمیر کا الیکشن روکنا چاہتے تھے جو نہیں روک سکے، امید ہے دھرنے والی قوتیں اب حقائق کا ادراک کرتے ہوئے دھرنا ختم کریں گی، حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات پر نظر ثانی کرے گی، ہتھیار اٹھانے اور دشمن کا آلہ کار بننے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔



