پاکستان

فیک ویڈیو مقدمہ، عدالت کا عظمیٰ بخاری کے لئے بڑا حکم

لاہور(کھوج نیوز) فیک ویڈیو مقدمے میں لاہور کی سیشن کورٹ عدالت نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کے لئے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد وہ پریشان ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں صوبائی وزیرعظمی بخاری کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پربیان قلمبند کرانیکی درخواست خارج کردی اور صوبائی وزیر کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی۔ عظمی بخاری نے جوڈیشل مجسریٹ کی جانب سے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ صوبائی وزیر نے فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button