پاکستان

انمول عرف پنکی پر مہربانیاں، 3مقدمات میں بری ہو گئیں

کراچی (کھوج نیوز) منشیات مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی پر مہربانیاں کی نوازشات جاری ہیں جس کے بعد ان کو 3مقدمات میں عدالت نے بری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں ہوئی جہاں ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، شریک ملزم علی اور فہمیدہ 2024ء میں بری ہوئے تھے۔ وکیل نے کہا کہ ملزمہ کو شریک ملزمان کے بیانات پر مقدمے میں شامل کیا گیا، شریک ملزمان کے بری ہونے پر ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 2020، 2021 اور 2022 میں گذری تھانے میں درج 3 مقدمات میں بری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button