انٹرنیشنل

امریکی وزیر جنگ کا لاطینی امریکی ممالک سے بڑا مطالبہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے لاطینی امریکی ممالک سے مشتمل امریکا زکائونٹر کارٹیل کولیشن کے ارکان سے بڑا مطالبہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہے اور حکومتوں اور عدالتوں کے اختیارات چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ممالک اپنی خودمختاری اور اپنے دفاع کے لیے اپنی افواج استعمال کرنے کی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں، جبکہ انہیں غیر منتخب بین الاقوامی بیوروکریٹس کے بجائے اپنے شہریوں اور اپنے آئین کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ وہ اتحاد کے ہر رکن سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ آئی سی سی سے نکل جائیں اور عدالت کی جانب سے قومی خودمختاری میں مداخلت کی کوششوں کو مسترد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button