عمران خان کی اسپتال منتقلی، پارٹی کی کارکنان سے بڑی اپیل

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے موقع پر پارٹی نے کارکنان سے بڑی اپیل کر دی ہے جس کے بعد کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور علاج کے مفاد میں اسپتال کے باہر پرامن ماحول رکھا جائے، عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے میں تعاون کیا جائے، کروڑوں پاکستانی کئی ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی کے حکم سے بہترین طبی سہولیات کے مطالبے کو تقویت ملی، توقع ہے کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات پر من و عن عمل کریں گے، ذاتی معالج اور اہل خانہ کی شمولیت سے طبی تاریخ کا غیر جانبدارانہ جائزہ ممکن ہوگا، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم پر فوری اور بلا تاخیر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے۔



