نگرنگرسے

میر رضا قتل کیس، والد نے سندھ حکومت پر بڑا الزام لگا دیا

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات پر مقتول کے والد نے سندھ حکومت پر بڑا الزام لگا دیا ، کونسا الزام لگایا گیا؟ تمام ترتفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات پر مقتول کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ کیس میں سندھ حکومت کی ٹیمپرنگ نظر آرہی ہے۔ میر رضا کے والد نے کہا کہ کس کے دبا ؤمیں صرف تصویروں پر پوسٹ مارٹم رپورٹ بنائی گئی، کیس میں سندھ حکومت کی ٹیمپرنگ نظر آرہی ہے۔ میر رضا قتل کیس کے ملزمان کی عدم گرفتار ی پر سٹی کورٹ میں وکلا نے احتجاج کیا اور اس دوران میر رضا کے والد نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کو اس لیے فارغ کردیا گیا تاکہ وہ جواب نہ دے سکیں۔ میرحسین کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے کے کیس میں پولیس کی نااہلی سب کے سامنے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button