پاکستان

نئے صوبوں کی بازگشت، فاروق ستار بھی بول پڑے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں نئے صوبوں کی بازگشت ہرطرف پھیلی ہوئی ہے جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء و قومی اسمبلی کے رکن فاروق ستار بھی بول پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا تھا 80 سال سے پاکستان میں ایک سٹیٹس کو اور جمود ہے، بڑے صوبوں سے پاکستان کو استحکام اور ترقی نہیں مل سکتی، اب فیصلہ ساز اداروں میں بھی صوبوں کے قیام کی بات ہو رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا آئین کی کوئی شق صوبے بنانے میں رکاوٹ ہے تو اسے دور کیا جائے، چار صوبوں کی اجارہ داری سے اب پاکستان نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں ریفرنڈم کرا دیں، آرٹیکل 239 میں بھی دو تہائی اکثریت سے ترمیم ہوسکتی ہے، آرٹیکل 239 میں تبدیلی کے لیے دو تہائی ووٹ ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button