پاکستان
حکومت کا بڑا فیصلہ، عمران خان کیلئے ریلیف کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی اور ریلیف کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی۔ نظر ثانی کی درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے درخواست دائرکی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کیا، عبوری حکم میں بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، عدالت کا حکم اختیار سماعت سے تجاوز ہے، اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔



