مکہ باہمی دفاعی معاہدہ، ایف پی آئی ایف نے پاکستان کیلئے اہم معاہدہ قرار دیدیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) معروف امریکی جریدے فارن پالیسی ان فوکس (ایف پی آئی ایف) نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لئے اہم قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی جریدے فارن پالیسی ان فوکس (ایف پی آئی ایف ) میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ مکہ معاہدہ بدلتے مشرق وسطی میں علاقائی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔امریکی صدر کی حمایت پاکستان کے واشنگٹن میں برقرار سفارتی وزن کی علامت ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے خطے کے دفاع اور پائیدار امن میں تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ مکہ معاہدے میں دیگر علاقائی ممالک کے لیے شمولیت کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے، معاہدے کی اصل طاقت کسی سخت بلاک کے قیام کے بجائے شمولیتی اور لچکدار نوعیت میں ہے۔ معاہدے کو ایران مخالف اتحاد قرار دینا درست نہیں، بڑھتا ہوا بھارتی اسرائیلی اسٹریٹجک تعاون پاکستان کے لیے مکہ معاہدے کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔



