پاکستان

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 21دہشتگرد ہلاک

بلوچستان (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں21 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افسراد شہید اور زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 31 اگست اوریکم ستمبرکی درمیانی شب چاغی کے علاقے نوکچہ اور ضلع پشین زیارت کراس میں کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر مسافروں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے اورغیرقانونی چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود اوردھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فراردہشتگردوں کوبھی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے ایک سرکاری اہلکار سمیت قوم کے 6 بہادر سپوت شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 31 اگست اوریکم ستمبرکی درمیانی شب کسٹمز ہاؤس پر فتنہ الخوارج کاحملہ بھی ناکام بنتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button