کھیل
دورہ انگلینڈ میں مایوس کن کارکردگی، شعیب ملک اور شاہد آفریدی پھٹ پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور شاہد آفریدی پھٹ پڑے اور انتظامیہ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کو انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے لیے شامل کرنا حیران کن فیصلہ ہے۔ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی سی بی تسلسل کے ساتھ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، کوئی استحکام نہیں۔ سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل دورہ مکمل ہونے کے بعد ہونا چاہیے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن بھی پاکستان ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر حیران ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے سمیت اتنی تبدیلیاں، کیا واقعی یہ سب ہوا ہے؟



