قوم کے فیصلے کون کرے گا؟ شرجیل میمن نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) قومی کے فیصلے اب کون کرے گا؟ اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بڑا دعویٰ کر کے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم سے صحت، تعلیم، توانائی اور دیگر شعبوں میں نمایاں ترقی کی، آج بعض وفاقی وزرا 18ویں ترمیم کے خلاف بات کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم سے پہلے جناح اسپتال کی کیاصورتحال تھی اور آج کیا ہے؟ آج ایسے لوگ 18ویں ترمیم پرلیکچر دے رہے ہیں جو فارم 47 کی پیداوار ہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا سے گزارش ہے کہ پہلے عوام کے درمیان جائیں، عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہو کر آئیں، پھر بات کریں،خیراتی یا مصنوعی مینڈیٹ پر بیٹھیلوگ قوم کے فیصلے نہیں کر سکتے، قوم کے فیصلے وہ لوگ کریں گے جنہیں قوم نیووٹ سے منتخب کیا۔ سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال، احسن اقبال، خواجہ آصف یا کسی اورکو اعتراض ہے تو پارلیمنٹ میں بات کریں، سندھ اسمبلی آپ کی ہر بات کا آئینی اور قانونی جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر آپ کے پاس دلیل اور مؤقف ہے تو اسمبلی میں آکر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھر سے ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے، سندھ کے وسائل سے پیدا ہونے والی توانائی پورے ملک کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔



