پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہوریوں کے دل جیت لیے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑا اعلان کر کے لاہوریوں کے دل جیت لیے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت منانے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزکی بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی۔ 5 فروری کو ”کشمیر ڈے” منانے کے لیے ایک روز بسنت کے جشن کا ناغہ ہوگا،25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔



