شوبز

پریانکا چوپڑا کی بیٹی کو بھارت کیسا لگا؟ جان کر سب حیران رہ گئے

مالتی میری کو بھارت میں ہر چیز اچھی لگی اور خاص طور پر اسے ہندوستانی کھانا بہت پسند آیا: پریانکا چوپڑا کا اپنی بیٹی مالتی کے بارے میں انٹرویو

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) پریانکا چوپڑا کی بیٹی کو بھارت کیسا لگا؟ جان کر سب حیران رہ گئے ‘ عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں اپنی بیٹی مالتی میری کو پیدائش کے بعد پہلی بار اپنے ملک بھارت لے کر گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ مالتی میری کو بھارت میں ہر چیز اچھی لگی اور خاص طور پر اسے ہندوستانی کھانا بہت پسند آیا۔ اْنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اب میں، نک اور میری بیٹی بطور خاندان بھارت جا سکتے ہیں، میرے لیے یوں فیملی کے ساتھ وہاں جانا بہت خاص تھا۔ پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ جب وہ ماں بنی تو انہیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا پڑا اور زیادہ پروجیکٹس کرنے کے لالچ کو چھوڑنا پڑا۔ اْنہوں نے بتایا کہ میں نہیں چاہتی کہ صرف اس لئے کہ مجھے کام دوبارہ نہیں ملے گا تو کوئی اور میرا کام کرے کیونکہ میرے اندر اب بھی کافی توانائی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیکن جب بیٹی پیدا ہوئی تو اس کے علاوہ میرے لیے کوئی چیز اہم نہیں رہی، وہ میرے لیے گھر واپسی کا اشارہ ہے، میں جہاں بھی جاتی ہوں مجھے بیٹی کے پاس گھر واپس گھر جانا پڑتا ہے، وہ ہر جگہ میرے ساتھ ہے۔ پریانکا نے بتایا کہ مجھے اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور اپنی ساس کی طرف سے بہت زیادہ تعاون حاصل ہے اور اسی لیے میں اپنے کام اور ذاتی زندگی کو سنبھال سکی اور اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع حاصل کرسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button