سوشل ایشوز
ٹماٹروں کی قیمت کو آگ لگ گئی، غریب سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمت کو آگ لگ گئی ہے اور اب ٹماٹر 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں جس کے بعد غریب سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید بڑھ کر450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔کچھ تاجر چھوٹے سائز اور کچے ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔



