کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء ‘ آئی سی سی وفد کی کراچی سٹیڈیم آمد

آئی سی سی کے دو رکنی وفد سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی پر مشتمل تھا جنہوں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد پاکستان کے کراچی سٹیڈیم میں پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے دو رکنی وفد سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی پر مشتمل تھا جنہوں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر نے وفد کو بریفنگ دی ، وفد نے گرانڈ ، ڈریسنگ روم آفیشلز روم میڈیا باکس ،چیئرمین باکس اور گیلری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی سی سی وفد میں شامل ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلے کراچی نہیں آئے ممکن ہے وہ راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ آئی سی سی وفد نے کراچی کے مختلف فائیو اسٹار ہوٹلز کا بھی جائزہ لیا وفد آج شام لاہور روانہ ہوگا جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم اور پھر راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button