کھیل

پہلا ٹیسٹ’ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

511 رنزکے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 182رنز بناکر آؤٹ ہوئی، بنگلادیش کے مومن الحق 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلہٹ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں328رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ 511 رنزکے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 182رنز بناکر آؤٹ ہوئی، بنگلادیش کے مومن الحق 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سری لنکن بائولر کاسون رجیتھا نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 280 اور دوسری اننگز میں 418 رنزبنائے تھے۔ بنگلا دیش ٹیم پہلی اننگز میں 188 اور دوسری میں 182رنز بنا سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button