کھیل

روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی،وسیم اکرم قومی کھلاڑیوں پر برس پڑے

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پروفیشن کے اعتبار سے پاکستانی کھلاڑیوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے یہ ملک کیلئے کھیلتے ہیں

لاہور ( سپورٹس ڈیسک )روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی،وسیم اکرم قومی کھلاڑیوں پر برس پڑے، 2 سال سے پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوئے، سوئنگ کے سلطان سابق کپتان وسیم اکرم نے اہم انکشاف کر دیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پروفیشن کے اعتبار سے پاکستانی کھلاڑیوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے یہ ملک کیلئے کھیلتے ہیں ان کیلئے کوئی معیاری اصول تو ہونے چاہئیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول دیکھیں، ہم کئی ہفتوں سے ٹی وی سکرین پر چیخیں مار رہے ہیں کہ 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔

یم اکرم نے کسی بھی کرکٹر کا نام لیے بغیر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کیا کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر نام لوں جن کے اتنے بڑے بڑے منہ ہوگئے ہیں، انہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی کھاتے ہوں، نہاری کھاتے ہوں ان کھلاڑیوں کا ٹیسٹ بھی تو ہونا چاہیے نا۔فیلڈنگ کیلئے فٹنس ضروری ہے۔ جب مصباح الحق کوچ تھے تو کھلاڑیوں کیلئے ایک طریقہ کار تھا جس سے کھلاڑیوں کو نفرت بھی ہوتی تھی لیکن وہ کام کرتا تھا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button