کھیل

ویلنگٹن ٹیسٹ، کین ولیمسن اور ہینری نیکلولس کی ڈبل سنچریاں

کین ولیمن 215رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے جبکہ ہینری دو سو رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ڈیون کانوائے نے 78 سکور بنائے

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز 580 رنز چار کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم نے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنائے ہیں، جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پراباتھ جے سوریا چار اور دیموتھ کرونارتنے سولہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جبکہ سری لنکا کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 554 رنز درکار تھے، نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کین ولیمسن اور ہینری نیکلولس نے ڈبل سنچریاں سکور کیں، کین ولیمن 215رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے جبکہ ہینری دو سو رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ڈیون کانوائے نے 78 سکور بنائے، سری لنکا کی جانب سے کوسن راجیتھا نے دو جبکہ دھننجیا ڈی سلوا اور پراباتھ جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی خاتون کرکٹر تریشا چیٹی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button