کھیل

چاچا کرکٹ کی آخری سیریز، پی سی بی کا دبنگ اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کو کئی دہائیوں سے سپورٹ کرنے والے چاچا کرکٹ نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے دبنگ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے اسٹیڈیم میں آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آج دوسرے ون ڈے میچ میں چاچا کرکٹ کو آنر پیش کرے گا جب کہ بورڈ چاچا کرکٹ کو اپنا مہمان بنائے گا اور ان کے اعزاز میں کیک کاٹا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کی اختتامی تقریب میں بھی چاچا کرکٹ کو مدعو کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button