کھیل

بھارتی بورڈ نے روہت شرما کی ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے لارڈز ون ڈے کو روہت شرما کا آخری میچ قرار دیے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی سیکرٹری نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی لہذا لارڈز میں تیسرا ون ڈے ان کا آخری انٹرنیشنل ون ڈے میچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہت شرما ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور لارڈز ون ڈے کو ان کا آخری میچ قرار دینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ بی سی سی آئی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ روہت شرما بھارتی ون ڈے ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور جب تک وہ ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں، ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے، فی الحال پوری ٹیم کی توجہ ابھی انگلینڈ کے خلاف اہم میچ پر مرکوز ہے اس لیے ایسی قیاس آرائیوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button